ضمنی الیکشن: موبائل، انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگانے کی سفارش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں اتوار 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا ، بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں 30 اپریل تک میڈیکل ایمرجنسی نافذ
قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات اتوار کو ہوں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ کر 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ارسال کر دی گئی ہے۔