Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

جاویدلطیف نوازشریف کی جیت کومشکوک کررہے ہیں،حنیف عباسی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) ن لیگ کے راہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جاویدلطیف صحیح معنوں میں الیکشن ہارے کوئی دوسری رائےنہیں ، ہارکوجیت میں بدلنےکیلئے جاوید لطیف نےنوازشریف کی سیٹ کواپنےساتھ نتھی کرلیا،یہ بےوقوفی اورحماقت کی بات ہے،میرےلیےوہ بڑے بھائی جیسےہیں،جاویدلطیف اپنی لیڈرشپ کی جیت کوسوالیہ نشان بناناچاہتےہیں،جاوید لطیف باربارکہتےہیں میرےحلقوں
مزید پڑھیں :بلاول بھٹو نے اپوزیشن اراکین کو جنگل کے بندر قرار دیدیا

کوکھولاجائے،وہ کہتے ہیں حلقوں کوکھولنےکی بات کی تو کہاگیااین اے130کوبھی کھولیں گے،وہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اس کامطلب یہ ہوا کہ آپ نوازشریف کی جیت کومشکوک کررہے ہیں،نوازشریف کی جیت مشکوک نہیں تھی،جاویدلطیف نےالزام لگایاشیخوپورہ میں5سیٹیں90کروڑروپےمیں فروخت ہوئیں،پیسےکس نےلیےآپ کوفون کس نےکیاقوم کویہ

مزید پڑھیں :مسجدسے جوتے چوری،سپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا

توبتائیں،میں توحیران ہوں اس پرپارٹی کاایکشن لینابنتاہے،اس کامطلب یہ ہوگا کہ ہم ان کی باتوں سےاتفاق کررہےہیں،قائدنوارشریف سےسوال نہیں کرسکتا لیکن پارٹی صدرسےتوکرسکتاہوں،
پارٹی صدروزیراعظم ہے،جنرل سیکرٹری احسن اقبال ہے،اگروہ سمجھتے ہیں کہ یہ باتیں غلط ہیں توجاویدلطیف کوشوکازدیناچاہیے،اگر وہ چپ رہیں گےتولوگ سمجھیں گے یہ باتیں سچ ہیں،راناثنااللہ اورخواجہ سعدرفیق کامعاملہ بالکل الگ ہے،ان دونوں نےاپنی ہارکوکھلے دل سےتسلیم کیا،سوالات توسارے خیبرپختونخواکےالیکشن پراٹھ رہےہیں،خیبرپختونخواکےاندرتمام جماعتیں پی ٹی آئی پردھاندلی کےالزامات لگارہی ہیں۔
مزید پڑھیں :بشر ی ٰبی بی کا طبی معائنہ، درخواستیں منظور ، انڈوسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال سے دو روز میں کرانے کا حکم