اہم خبریں

سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز نےمستقل جج کاحلف اٹھا لیا

کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق

جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے
مزید پڑھیں:نوشکی ،مسافر بس سے اغوا ہونے والے 9 افراد کا افسوسناک قتل

نمائندوں، وکلاء اور مستقل ججوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔سندھ ہائی کورٹ میں مستقل ججوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے

جب کہ آٹھ ججوں کی خالی نشستیں ابھی باقی ہیں۔مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس امجد علی،

جسٹس ثناء اکرام منہاس، جسٹس جواد اکبر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبد الرحمان اور جسٹس ارباب علی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت قانون نے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں