رمضان ریلیف پیکیج ،وزیراعظم نے اضافہ کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم ساڑھے 7 ا رب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب کردیا ،شہبازشریف کی زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکیج پہنچانے کی ہدایت،
مزید پڑھیں :گوادر میں مسلسل بارش، سڑکیں دوبارہ زیرِآب آگئیں

یوٹیلیٹی سٹورز اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ موبائل یونٹس بھی سستے داموں کھانے پینے کی اشیاءفراہم کریں گے ،ابتدائی طورپر 12سو موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل ریلیف مراکز قائم ،یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکیج کے تحت عام بازار سے کم قیمت پر اشیاءفراہم کی جائیں گی ،ادھر دوسری جانب رمضان المبارک کی آمد،آمد،عوام کومہنگائی کابڑاجھٹکا،پھل سبزیوں کے دام بڑھ گئے ،،آلو ،پیاز سمیت سبزی کی قیمتوں

مزید پڑھیں :پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، طالبان
میں تقریباً دگنا اضافہ،،حکمران حکومت سازی میں مصروف،تاجربے لگام ، عوام پریشان، شملہ مرچ کی قیمت ایک دن میں 400سے بڑھ کر 800 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،، پیاز 250 روپے سے 280 تک پہنچ گیا،،

مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ کیلئے نام فائنل
بہت سے لالچی سبزی فروش 340 روپے فی کلو پر پیاز فروخت کرتے نظر آئے، ٹماٹرکی قیمت میں گزشتہ ہفتے 100روپے کلوتھی جوبڑھ کر160تک جاپہنچی ،گوبھی 200 روپے ہوگئی ،آلو،لہسن بھی مہنگے،لیموں 120 روپے کلو سے بڑھ کر 150 روپے کلو تک
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت کا 23 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

جاپہنچے،مٹر 80 روپے سے بڑھ کر 100 روپے کلو تک پہنچ گئے،معیاری کیلا 100 روپے سے بڑھ کر 220 روپے درجن،سیب کی قیمت میں 100روپے اضافہ، کھجوربھی عوام کی پہنچ سے دور، قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کے افسران غائب ، حکومت نے 15 اپریل تک پیاز اور کیلے کی برآمد پر پابندی عائدکردی۔