Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

صدارتی انتخابات ، اسمبلیوں میں تیاریاں مکمل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کے حوالے سے صوبائی اسمبلیوں میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے ایوان کو صدارتی انتخابات کے
مزید پڑھیں:روپیہ ڈالر کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لیے پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کی عمارت الیکشن کمیشن کے حوالے کردی گئی ہے جہاں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ سندھ اسمبلی کی 2.5 نشستوں کے لیے ایک ووٹ شمار کیا جائے گا۔تاہم سندھ اسمبلی میں مجموعی طور پر

162 ارکان نے حلف اٹھایا ہے۔ ایوان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 116 ارکان، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے 36، جماعت اسلامی (جے آئی) سے ایک اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ 9 آزاد ارکان ہیں۔دوسری جانب صدارتی انتخاب کے لیے بیلٹ باکس اور دیگر سامان پنجاب

اسمبلی پہنچا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے پولنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکار بھی اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسمبلی ہال کو بھی پولنگ اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) محمد ابراہیم پریذائیڈنگ آفیسر ہوں گے۔خیبرپختونخوا اسمبلی
کے 118 ارکان صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ کاسٹ کریں گے جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 64 ارکان بھی ووٹ کاسٹ کریں گے جس کے لیے اسمبلی میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔