Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

صدارتی انتخاب ، مولانافضل الرحمن کاآصف علی زرداری کی حمایت سے انکار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کی حمایت سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا نے جے یو آئی ف کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ان کے پاس آنیوالے پیپلزپارٹی کے وفد کو بتایا کہ وہ پارٹی کے اس فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہیں، جس نے صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌اپنے 100 لوگوں کو لاپتہ نہیں کرواسکتا، خالد مقبول صدیقی کی آڈیو لیک

مولانا فضل الرحمن اس سے قبل پیپلز پارٹی کے وفد کو بھی مایوس کر چکے ہیں، مولانا فضل الرحمن محمود خان اچکزئی کو ووٹ دینے سے بھی معذرت کر چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی وفد نے مولانا فضل الرحمن سے صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کی درخواست کی جس پرمولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے فیصلے کا پابند ہوں، ان کی جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل نے پیپلزپارٹی کے وفد کو بتایا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو بھی بتادیا کہ میری پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔