خواتین کاتحفظ اور انسدادِ تشدد ، مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد( اے بی این نیوز     )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ترقی اور مختلف شعبوں میں خواتین کی شراکت داری کو سراہتے ہوئے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخی اقدامات کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہکہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالہ سے وزیراعظم ہائوس میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا۔وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور خدمات سرانجام دینے والی خواتین میں خاتون پاکستان ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب

مزید پڑھیں :11سے14مارچ تک پنجاب بھرمیں طوفانی بارشوں کاامکان

سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شعبوں میں خواتین یکساں طور پر فعال اور سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں، پاکستان خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی دوسرے ملک سے کم نہیں، خواتین ہماری کل آبادی کا 48.3 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ان کو ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں آگے لانے کیلئے تعلیم و تربیت کے حوالے سے وسائل فراہم کرنا ہوں گے تاکہ وہ دنیا کے دیگر ممالک کے

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں پی ٹی آ ئی نے تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا
مساوی رتبہ حاصل کر سکیں، معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، ملکی خواتین کی آبادی کا صرف 23 فیصد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مصروف عمل ہے، 25 فیصد خواتین کی آبادی کا قومی ترقی و خوشحالی میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، اس کی مختلف وجوہات ہیں، اس حصے کو مساوی مواقع دینے اور ترقیاتی عمل میں شرکت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ پنجاب کی نئی منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی،
مزید پڑھیں :پنجاب،تبادلوں کا سونامی،بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑخواتین کے حوالے سے بیگم نصرت ، بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانیاں سب کے سامنے ہیں،شازیہ مری

پاکستان کا پہلا خواتین پر تشدد کی روک تھام کا مرکز ملتان میں قائم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں، دیہاتوں بالخصوص پسماندہ علاقوں میں بچیوں کو سکولوں میں لانے کیلئے مراعاتی پیکیج دینا ہو گا، ہم نے زیور تعلیم کے نام سے پروگرام شروع کیا تھا، چھٹی جماعت میں بچیوں کے داخلے پر انہیں وظائف دیئے گئے، پنجاب انڈومنٹ فنڈ کو پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ قرار دینے کا اعلان کیا تھا، قابل طالب علموں کو 20 ارب روپے کے وظائف دیئے، قابل اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے

مزید پڑھیں :الیکٹورل کالج مکمل نہیں، محمود اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنےکا مطالبہ

والوں کو وظائف ملنے چاہئیں، پنجاب میں وائو چر سکیم، سکلڈ ڈویلپمنٹ کمپنی قائم کی تھی، اس سکیم کے تحت طالب علم کو ہنرمند بنانے کیلئے تربیت فراہم کی گئی، ہمارے دین اور ہمارے نبی اکرمﷺۖنے خواتین کا رتبہ بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے نوجوانوں کو ہر قیمت پر جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالہ سے وزیراعظم ہائوس میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا جو اس بات کی ضمانت دے گا کہ خواتین کی عزت و احترام پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ اعظم کا خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں یکسان ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان،کمیٹی اس حوالے سے ملکی قوانین کو ہم آہنگ کرنے اور پالیسی اقدامات کے حوالے سے سہ ماہی و ششماہی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے گی

مزید پڑھیں :صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا