اہم خبریں

اسرائیلی بحریہ کی مشقیں، حزب اللہ کیساتھ ممکنہ جنگ کی تیاریاں مکمل

تل ابیب(نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بحریہ کے میزائل کشتیوں کی بڑے پیمانے پر مشقیں اختتام پذیر۔اسرائیلی فوج لبنانی حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ کی تیاری میں مصروف عمل۔اسرائیلی عربی زبان کے چینل i24News کی ویب سائٹ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ۔

بحری مشقیں شمالی بحریہ کے تھیٹر میں جاری ہیں۔ کچھ مشقیں اسرائیلی فضائیہ کیساتھ کی گئی ہیں۔ ان مشقوں میں ڈرون حملوں کو ناکام بنانے، بحری جہازوں کیلئے فضائی امدادی کارروائی کرنے اور جنگی کشتیوں کو ایندھن بھرنے کے منظر ناموں پر کام کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌پابندی کے باوجود پنڈی میں بسنت میلہ، 187 پتنگ بازگرفتار

اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو حماس کے  حملوںکے بعد اپنی سرحدوں کے ساتھ حزب اللہ پارٹی کی موجودگی کو مزید برداشت نہیں کر سکتے۔اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے حزب اللہ کو ہتھیاروں کی مسلسل کھیپ کے بارے میں سلامتی کونسل کو ایک باضابطہ انتباہ بھیجا تھا اور کہا تھا کہ یہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں