اہم خبریں

خواتین کا صبح دیر سے اٹھنا ذیا بیطس کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے،نئی تحقیق

بوسٹن(نیوزڈیسک)ایک نئی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ خواتین کا رات کو دیر جاگنا ان کے ذیا بیطس میں مبتلا ہونے خطرات کو تقریباً 20 گُنا تک بڑھا دیتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے شہر بوسٹن میں قائم برِگھم اینڈ ویمنز ہاسپیٹل کے محققین نے 2009 سے 2017 کے درمیان تقریباً 64 ہزار درمیانی عمر کی نرسوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔اس ڈیٹا میں ان نرسوں نے اپنی نیند کی عادات، غذا، وزن اور بی ایم آئی، نیند کے اوقات، تمباکو نوشی، الکوحل کے استعمال اور جسمانی سرگرمی کے متعلق بتایا۔جائزے میں محققین کو معلوم ہوا کہ وہ خواتین جو رات کو دیر سے سو کر صبح دیر سے اٹھتی ہیں ان کے ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات صبح جلدی اٹھنے والی خواتین سے زیادہ ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں