اہم خبریں

ڈاکٹروں نے گردے کی پتھری کو وٹامن کی زیادتی قرار دیدیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ڈاکٹروں نے گردے کی پتھری کو وٹامن کی زیادتی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ویسے تو وٹا من سی قوت مدافعت اور زخموں کے بھرنے اور ہڈیوں کی صحت بہت ضروری ہوتا ہے ۔یہ وٹامن لیموں اور ہر ترش چیز میں تقریباپایا جاتا ہے لیکن اس کی زیادتی کے بہت سے منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں ، اس میں اعتدال ہونا ضروری ہے ، اس کی زیادتی معدے کی تکلیف ،جسم میں گیس کا اضافہ ،گردے میں پتھری کی وجہ بن سکتا ہے کیونکہ یہ جسم میں جا کر آکسیلیٹ بن جاتا ہے جو کیلشیم کے ساتھ مل گردے میں پتھری پیدا کرتا ہے اس سے جسم میں آئرن کی کمی بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔

متعلقہ خبریں