پاکستان میں نئے ویرینٹ کی موجودگی،ایئرپورٹس پر جراثیم کش اسپرے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں نئے ویرینٹ ایکس بی بی کی تصدیق کے بعد ملک بھر کے ایئرپورٹس میں کرونا سے بچاؤ اور جراثیم کش اسپرے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اسلام آباد ائرپورٹس پرجراثیم کش اسپرے کئے جا رہے ہیں، جب کہ تمام لاؤنچز میں ڈس انفیکشن کا عمل بھی جاری ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر( این سی او سی) کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں بین الاقوامی پروازوں کے بعد ڈس انفیکشن عمل یقینی بنایا جا رہا ہے، جب کہ بیرون ملک سے آنے والی فلائٹس کے 2 فیصد مسافروں کی سیمپلنگ بھی جاری ہے۔

کیٹاگری میں : صحت