اگر ٹانگیں مضبوط ہوں تو دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) اگر ٹانگیں مضبوط ہوں تو دل کا دورہ پڑنے کے امکان کم ہوجاتے ہیں۔ جاپان کی کیتاساٹو یونیورسٹی سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ماہر ڈاکٹر کینٹارو نے 57 سے 74 سال کی عمر کے ایسے 932 افراد کی رانوں کے اگلے پٹھوں کی تحقیق جن کو گزشتہ 15 سالوں میں دل کا دورہ پڑچکا تھا۔ اس تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ جن کی ٹانگیں مضبوط ہوتی ہیں ،اُن میں دل کا دورے پڑنے کے امکان بنسبت کمزور ٹانگوں والوں کے کم ہوتے ہیں ۔ماہر ڈاکٹر نے مضبوط ٹانگوں کو اچھی صحت اور لمبی عمر کی علامت قرار دیدیا۔