جی بی حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں کو بحالی کیلئے بھر پور اقدامات اُٹھا رہی ہے ، غلام محمد

یاسین(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت و خوراک غلام محمد نے کہاہے کہ جی بی حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں کو فوری بحال کرنے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ، تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے لیے حکومت تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ، اس حوالے سے تمام حکومتی اداروں کو ہدایات کردی گئیں ہیں ، تمام ادڈار اس حوالے سے ایکٹیو ہیں،یاسین سب ڈویژن میں سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی متعلقہ محکمے اپنا کام کر رہے ہیں، یاسین کے آخری گاؤں تک قرقلتی روڑ کو بھی مکمل بحال کیا جائے گا ۔