Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت بلتستان ڈپٹی سپیکر کا انتخاب، سعدیہ دانش نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

گلگت (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی میں آج ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا ۔حکومتی اتحاد کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی سعدیہ دانش، ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد ، ممبر اسمبلی سعدیہ دانش نے ڈپٹی سپیکر کیلئے اپنی نامزدگی کے کاغذات سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادیئے ۔ ممبران اسمبلی انجینئر محمد اسماعیل اور انجینئر محمد انور و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن آج دوپہر تین بجے ہوں گے،ڈپٹی سپیکر جی بی کیلئے امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری،پیپلزپارٹی کی نامزد امیدوار سعدیہ دانش نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر کیلئے امیدوار نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کی مشکور ہوں،پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گی،گلگت بلتستان اسمبلی میں تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے،