Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت بلتستان حکومت کیلئےپاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں فارمولہ طے پا گیا

گلگت (اے بی این نیوز)گلگت بلتستان حکومت کیلیے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں فارمولہ طے پا گیا جس کے مطابق پاور شیئرنگ اکثریت کی بنیاد پر ہوگی۔پیپلز پارٹی کے بعد (ن) لیگ بھی گلگت بلتستان حکومت کا حصہ بننے کیلیے تیار ہوگئی، پاور شئیر فارمولے پر سعدیہ دانش گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر ہوں گی،حکومت میں پیپلز پارٹی کو تین عہدے جبکہ (ن) لیگ کو دو وزارتیں ملیں گی۔
پیپلز پارٹی کو ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا عہدہ اور دو وزارتیں ملیں گی، پارٹی نے دو وزارتوں کیلیے ناموں کو حتمی شکل دے دی، انجینئر اسماعیل اور شہزاد آغا وزارتوں کے امیدوار ہوں گے،مسلم لیگ (ن) نے دو وزارتوں کیلیے تاحال نام فائنل نہیں کیے،گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی چار جبکہ (ن) لیگ کے تین ارکان ہیں،ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کیلیے انتخاب کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔