Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا،انتخاب آج کیا جائیگا

گلگت (نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا،انتخاب آج کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا تگڑا وار ، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان کی حمایت کا اعلان کردیا ، حاجی گلبر خان اور پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے تین ارکان اسمبلی نے وزارت اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ،کہا جا رہا ہے کہ ان میں سے کچھ لوگ اپنے کاغذاتی نامزدگی واپس لے لیں گے۔ دوسری جانب اسپیکر جی بی اسمبلی نے یہ کہہ کر اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ کا استعفیٰ مسترد کردیا کہ انہو ں نے موجودہ سیاسی کشمکش کے دوران جلد بازی میں فیصلہ کیا تھا۔