Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ،17 ممبران کی حمایت کیلئے نمبر گیم شروع

گلگت (نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ،17 ممبران کی حمایت کیلئے نمبر گیم شروع ہو گئی ، پی ٹی آئی نے راجا اعظم جبکہ پیپلز پارٹی نے امجد خان کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسے حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ریاستی مشینری کو بڑے پیمانے پر استعمال کر کے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، منتخب اراکین کو گرفتار کیا جا رہا ہے ، ہارس ٹریڈنگ سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے گا، اپنے منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے سات روز تک اسمبلی اجلاس رکوانا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے ناراض رکن حاجی گلبر خان بھی 3 ناراض ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ واضح رہے گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا حکومتی اتحاد 23 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ اپوزیشن میں ن لیگ کے 3 اور پی پی پی 4،ایک آزاد اور ایک جے یو آئی ف کا رکن سمیت 9 ارکان پر مشتمل ہے۔ لیکن آگر حاجی گلبر خان اگر پی ٹی آئی کے تین ناراض ارکان کو ساتھ لے کر اپوزیشن کے ساتھ مل جاتے ہیں تو اپوزیشن کا حکومت بنانے کے لیے نمبر پورا ہو جائے گا۔