گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب،پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار

گلگت بلتستان(  اے بی این نیوز     ) نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب،پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار ہو گئی،حکمراں جماعت میں فارورڈ بلاک بننے کا بھی قوی امکان ہے،نئے وزیراعلیٰ کے لئے نام سامنے آ گئے،سابق وزیر قانون سہیل عباس، سابق وزیر اطلاعات فتح اللہ خان کے نام شامل، ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شمس الحق لون، سابق وزیر سیاحت حاجی گل برخان کے نام بھی شامل ہیں،چاروں امیدواروں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔