Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی زیر صدات اجلاس

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی زیر صدات مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف یوم استحصال منانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جمعرات کو منعقدہ اجلاس میں آزادکشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 05 اگست کو اندرون وبیرون ملک یوم استحصال منانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھارت غیر قانونی اقدامات کی بدولت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کر رہا ہے، بھارت کے سفاکانہ اورغیر قانونی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم یوم استحصال بھرپور انداز سے منائے گی۔ مشیر امور کشمیر نے یوم استحصال روایتی انداز سے ہٹ کر منانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوم استحصال کو بھرپور انداز سے منانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ 05 اگست 2019ء کو بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی مذموم کوشش کی۔