Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کیلئے پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،حفیظ الرحمن

گلگت(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) جی بی حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جی بی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے مشاورت جاری ہے ،پی ٹی آئی کے لوگ شامل ہیں ،تحریک انصاف سے لوگ ٹوٹ چکے ہیں ۔سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیلئے خالد خورشید کوگلگت بلتستان بیچنا پڑا تو بھی بیچ ڈالیں گے ، اس شخص کو رٹو سے باہر کوئی نہیں جانتا تھا جسے عمران خان نے وزیراعلیٰ بنایا، اب عدم اعتماد سے ہی حقیقی تبدیلی آئگی آئے گی ،خالد خورشید نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے لوگ ٹوٹے چکے ہیں، آئندہ یہ سب ٹوٹنے والے ہیں ،عملی طور پر تبدیلی عدم اعتماد سے ہی آئے گی ۔