Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ذاتی خواہش تھی پی ڈی ایم سپیکر کیلئے اپنا امیدوار لائے لیکن وہ میدان چھوڑ کر بھاگ گئی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ میری ذاتی خواہش تھی پی ٹی ایم سپیکر کیلئے اپنا امیدوار لائے لیکن وہ میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ،پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی حکومت میں پھوٹ ڈالنے کی بڑی کوشش کی لیکن ناکام ہوئی ،پی ڈی ایم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن ان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور نئے سپیکر کے منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ بحث نہیں کہ کو ن اچھا ہے نذیر احمد ایڈووکیٹ یا امجد زیدی ،یہ ہے ہماری پارٹی قیادت نے ایک وعدہ کیا تھا اس وعدے کے مطابق سپیکر سید امجد زیدی نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا لیکن منظور نہیں ہوا تھا۔ ہمارے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں تھا اس لئے عدم اعتماد کی طرف آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ،ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔