Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت بلتستان میں بھی استعفےٰ شروع ، وزیراعلیٰ کے ترجمان اور کوآرڈینیٹر مستعفی

گلگت( اے بی این نیوز   )گلگت بلتستان میں بھی حکومی عہدیداروں کے استعفے آنا شروع ہوگئے ہیں وزیراعلیٰ کے ترجمان امتیاز علی تاج اور ایک کوآرڈینیٹرعتیق پیرزادہ نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے ،وزیراعلیٰ کے میڈیا کوآرڈینیٹرعالم نور حیدر نے بھی حکومتی اور پارٹی معاملات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ ہمارے تحفظات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ،منگل کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان امتیاز علی تاج اور کوآرڈنیٹر عتیق پیرزادہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے ،ذرائع کے مطابق امتیاز علی تاج اور عتیق پیرزادہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو پیش کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیاز علی تاج اور عتیق پیر زادہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے، تاہم دونوں عہدیداروں نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے صرف حکومتی عہدے چھوڑے ہیں۔�