Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری کیس ، عدالتی سمن جاری

گلگت(اے بی این نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت لارجر بینچ نے کی ۔ وزیر اعلیٰ خالد خورشید آج کی سماعت میں پیش نہیں ہوئےجس پر عدالت نے وزیر اعلی خالد خورشید کو سمن جاری کر دیانیشنل اخبارات میں عدالت میں حاضر ہونے کے حوالے سے نوٹس دیا جائے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اپنے جوابات عدالت میں جمع کروائےگزشتہ سماعت میں لارجر بینچ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بار کونسل اور وزیر اعلی کو نوٹس کئےتھے کہ وہ اپنا ریکارڈ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوںیہ کیس پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی غلام شھزاد آغا نے دائر کیا ہے وزیر اعلی کی ڈگری جعلی ہے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل کیا جائے، درخواست میں استدعاعدالت نے سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔