Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت بلتستان میں سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، راجہ ناصر علی خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحوں اور ٹور آپریٹرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے فرائض اچھے طریقے سرانجام دے۔سال 2022ءمیں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ٹورسٹ آئے اس کا سہرا اسلام آباد کی ٹیم کے مرہون منت ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام جی بی ہاؤس اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے نمائندے، ٹورآپریٹرز کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس تقریب کی صدارت صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت راجہ ناصر علی خان نے کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد سال 2020 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹور آپریٹرز اور مختلف محکموں کے نمائندوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔