گلگت بلتستان ، کشمیر ،سوات سمیت بالائی علاقوں میں تیز ہواوں کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)گلگت بلتستان ، کشمیر ،سوات،کوہستان ، دیراوروزیرستان کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، ژوب، لورالائی اورکوہلو میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا،پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گردآلودتیز ہوائیں چلنے کا امکان،ڈی جی خان، ،ملتان، رحیم یار خان اورصادق آباد میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،سکھر،جیکب آباد ،گھوٹکی اور گردونواح میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش لا امکان،خیبر پختون خواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا