Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے علاقے میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی،حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے خصوصی ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی کے میگا منصوبوں سمیت دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن کی تمام تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبے دیئے جس پر عمران نیاز ی کے دور حکومت پر کچھ کام نہیں ہوا ،موجودہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے ۔ سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے 26 میگاواٹ کے شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کے حوالے سے کہا کہ شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے علاقے میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔