Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سپیکر کیخلاف تحریک عدم کا معاملہ، مسئلہ افہام وتفہیم سے حل کرینگے ،شمس الحق لون

گلگت(نیوز ڈیسک ) مشیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے کہا ہے کہ سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے میں عجلت سے کام لیا ہے ،مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔آج میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ اور سپیکر گلگت بلتستان سید امجد زیدی دونوں ہمارے لئے قابل احترام ہیں ،کوئی دھڑے بندی کی بات نہیں ہے ،زبانی وعدہ سپیکر کے حوالے سے اس وقت ہوا تھا جب علی امین گنڈاپور وزیرامور کشمیر گلگت بلتستان تھے ،تحریری کوئی بھی معاہدہ نہیں ،تحریک جمع ہونا کوئی بڑی بات نہیں، ہم معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔