کرونا سے نمٹنے کےلئے گلگت بلتستان کو 92کروڑ فراہمی کا معاہدہ

گلگت بلتستان (اے بی این نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈگلگت بلتستان میں کووڈ-19 اور دیگر صحت کی ہنگامی صورتحال کے خلاف لڑنے کے لیے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ہنگامی امداد کے لیے 92 کروڑ روپے فنڈ فراہم کرے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر این ڈی آر ایم ایف بلال انور اور سیکریٹری ہیلتھ سروسز حکومت گلگت بلتستان ثناءاللہ و چیف اکانومسٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید نے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے گرانٹ امپلیمنٹیشن/معاہدہ پر دستخط کئے۔اس پروجیکٹ کو گلگت بلتستان میں صحت سے متعلق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سپلائیز/کلینیکل مینجمنٹ آلات کی فراہمی کے ذریعے 18 پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،جس سے 64 لاکھ سے زائد مستحق افراد کی صحت سے متعلق ضروریات پوری ہونگی۔واضح رہے کہ کورونا و دیگر وبائی امراض کے دوران محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے ہنگامی حالات میں مو ¿ثر رسپانس کے لیے صحت کے نظام کو بہتر بنانے،ممکنہ پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور مالی معاونت کی فراہمی کے لیے اس اہم پروجیکٹ کی اہمیت کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا تھا۔