Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہمیں اپنی بہادر افواج اور اداروں پر فخر ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ

گلگت(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف و صوبائی صدر پیپلز پارٹی جی بی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمیں اپنی بہادر افواج اور اداروں پر فخر ہے ،بیرونی و اندرونی دشمنوں ہمیشہ شیر دل جوانوں نے ہی چکنا چور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہداءکے لہو نے ہمیشہ قوم کو زندگی بخشی ہے۔