جی بی حکومت گندم بحران کے مستقل حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید

گلگت(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گندم کے معاملے پر تمام جماعتوں کی مشاورت سے پالیسی بنائی جائے گی ،وفاقی حکومت کو گندم سبسڈی کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا کہا جائے گا ۔ تفصیلاتس کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت کابینہ کا اکتیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، وزیراعلیٰ کے مشیروں ، چیف سیکرٹری نے شرکت کی۔اجلاس میں مرکزی حکومت کی طرف سے بغیرسبسڈائزڈ گندم فراہم کرنے سے انکار پر گفتگوکی گئی ، گندم بحران کا مستقل حل تلاش کرنے اور وفاقی حکومت کے مطالبے پر قیمتوں میں مزید اضافے کے معاملے پر بھی گفتگوکی گئی ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ جی بی حکومت گندم بحران کے مستقل حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے ،اس بات کا ادراک ہے کہ مستقبل میں گلگت بلتستان کو غذائی قلت کے چیلنجز کا سامنا نہ کرنا پڑے سکتا ہے ۔