Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

میرے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، مجھے ہٹایا گیا تو آپ متحد رہنا ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید

گلگت(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ میرے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، مجھے ہٹایا گیا تو آپ متحد رہنا ۔تفصیلات کے مطابق پارٹی پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ عمران خان قائد ایوان کیلئے جس کا نام تجویز کریں اس کا ساتھ دینا ۔ اس پر اجلاس میں شامل وزراء نے کہا کہ اگلہ قائد ایوان کس کو بنانا ہے ،یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے فیصلہ ہم خود کریں گے ،وزراء اورممبران نے کہا کہ آپ سے اس لیئے اختلاف تھا کہ پارٹی کو نقصان نہ پہنچے، ہم آخری دم تک آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے مابین ہونے والا معاہدے پر بھی گفتگو کی گئی ۔ پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے بعد اسمبلی تحلیل ہونے کی خبریں نے دم توڑ گئیں دیا ۔