Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گلگت میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا

گلگت (نیوز ڈیسک) گلگت میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا، گلگت کلمہ چوک، حیدر پورہ اور دنیور میں عوام کا آٹا قلت اور بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج ،علامتی دھرنہ ۔ ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔احتجاج میں شامل مولانا خلیل قاسمی، ساجد بیگ ، حمایت اللہ خان اور شمشاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت میں آٹا نایاب ہوگیا ہے ،اور مضر صحت آٹا فراہم کیا جارہا ہے ،بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ،گلگت بلتستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے ۔