Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

جتنی رقم زمان پارک پر خرچ ہوئی اس سے چار ہسپتال بن جاتے،حفیظ الرحمن

گلگت ( اے بی این نیوز    )سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دور کے بنائے گئے شہید سیف الرحمن ہسپتال کا بزدار ٹو افتتاح کررہے ہیں وہ فیتے کاٹنے کے بجائے اپنے دور کا ایک کلوٹ جو بنایا ہے وہ عوام کو دکھائیں وزیر اعلی افتتاح تو کرینگے لیکن اس کے بعد جو رقم ہسپتال کے لئے ضرورت ہے وہ بھی ادا کرے اس ہسپتال کے لئے وفاق یا گلگت بلتستان کا ایک روپیہ کا بجٹ خرچ نہیں ہوا ہے بلکہ شہباز شریف نے خصوصی گرانٹ دی تھی جس پر یہ ہسپتال بنایا گیا اور اب مکمل ہوا اس ہسپتال کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف نے کرنا تھا لیکن ملکی حالات کی وجہ سے وہ گلگت کا دورہ نہیں کرسکتے اس لئے جب دورہ ہوگا اس وقت افتتاح بھی کرینگے اور جو ہسپتال کے لئے سامان سمیت بجٹ کی ضرورت ہے وہ بھی دینگے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جتنا بجٹ وزیر اعلی نے زمان پارک اور بنی گالہ پر خرچ کیا ہے اتنی رقم سے اس قسم کے چار ہسپتال بن سکتے تھے لیکن انہوں نے قومی بجٹ کو عمران خان کے لئے خرچ کیا اور اب پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی گرانٹ کے پیسوں سے بننے والے ہسپتال کا فیتہ کاٹ رہے ہیں ۔