Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بلتستان یونیورسٹی کا پاک فوج سے محبت کا اظہار، سپورٹس ویک کو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نام سے منصوب کردیا

سکردو(نیوز ڈیسک)بلتستان یونیورسٹی سکردو نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سپورٹس ویک کو نشان حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نام سے منصوب کردیا ۔ اس حوالے سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے کہا کہ 9 مئی ایک سیاہ دن ہے ،اس ہمارے قومی ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمہ کی بے حرمتی کی گئی ،سیاسی جماعتوں کو قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے،ووٹ چاہے کسی کو بھی دیں لیکن اداروں کا تقدس بھی یقینی بنایا جائے ، ہم ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں۔