اہم خبریں

سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلےکے تحت پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد نااہل قرار

گلگت بلتستان (اے بی این نیوز)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلےکے تحت پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق اثاثے چھپانے پر فدا محمد ناشاد صادق اور امین نہیں رہے، سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلےکے تحت فدا محمد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فدا محمد ناشاد حلقہ جی بی اے-9 اسکردو 3 سےکامیاب ہوئے تھے۔خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا باقاعدہ شیڈول کل جاری کیا جائےگا۔

یاد رہے حلقہ جی بی اے 9 اسکردو 3 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 6314 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

دوسری جانب حلقہ GBA-15 اور GBA-17 میں دوبارہ پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔سپریم اپیلیٹ کورٹ کے حکم پر ری پولنگ صبح 8 بجے باقاعدہ شروع کردی گئی۔

GBA-15 کے خواتین پولنگ اسٹیشن لوشی تھک پر ووٹنگ جاری ہے، GBA-17 کے آٹھ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے، ووٹرز کی آمد کا سلسلہ برقرار ہے ، الیکشن کمیشن کی نگرانی میں پولنگ کا عمل مقررہ ضابطہ کار کے مطابق جاری ہے۔

انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پاک آرمی، پولیس اور دیگر اہلکار تعینات ہیں۔

ووٹرز سے بروقت پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔دوبارہ پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج مرتب کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ جی بی اے 15 اور17میں غیرمتعلقہ افراد کےداخلےپرپابندی عائد کردی گئی ،دفعہ 144کےتحت صرف مجازافراد کو پولنگ اسٹیشنوں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے دفعہ144 پرعمل اورامن برقرار رکھنے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلےکے تحت پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد نااہل قرار

متعلقہ خبریں