اہم خبریں

جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ شروع

دیامر(اے بی این نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقے جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا وقت شروع ہو گیا، پولنگ صبح شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن ٹربیونل نے سید امام مالک کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، سید امام مالک نے 3 پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ بے ضابطگیاں چیلنج کی تھیں۔

پوسٹل بیلٹس کی گنتی کے بعد پیپلز پارٹی کے عطاء اللّٰہ شاہ کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے 6 ہزار 618 ووٹ حاصل کیے تھے۔

عطاء اللّٰہ شاہ کو سید امام مالک پر صرف 13 ووٹوں کی برتری حاصل تھی، الیکشن ٹربیونل نے 6 نومبر کو ان کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی تھی۔

تینوں پولنگ اسٹیشنز پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 ہزار 780 ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرونز سے حملہ

متعلقہ خبریں