چٹ پٹےچنے کی دال کے پراٹھے کیسے بناتے ہیں۔۔۔۔۔۔

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) چنے کی دال کے پراٹھے آپ نے لازمی کھائے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ چٹ پٹے چنے کی دال کے پراٹھے کیسے بناتے ہیں، تیار ہو جائیں، اس کے لئےچنے کی دال ایک پاؤ، گوندھا ہوا آٹا ایک پاؤ، سبز مرچ، چھ عدد، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، گرم مصالحہ، حسب ضرورت، نمک، مرچ حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت لیں،اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہدال دھو کر آدھ گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ سوس پین میں تھوڑے تیل میں پیاز سنہری کر لیں۔ ایک پیالی پانی اور نمک ڈالیں اور دال ڈال کر گلا لیں۔ دال گل جائے تو اسے باریک پیس لیں اور پسی ہوئی دال میں گرم مصالحہ اور ادرک، سبز مرچ (کٹی ہوئی) اور سبز دھنیا باریک کاٹ کر ڈالیں۔ گوندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔ ایک پیڑا بیل کر تھوڑی سی دال ڈالیں اور اس کے کنارے ملا کر مزید بیلیں۔ دھیمی آنچ پر روٹی کو دونوں طرف سے تیل ڈال کر سرخ کر لیں،ساتھ ہری مرچ کی چٹنی کے ساتھ مہمانوں کی پیش کریں۔