اصل لاہوری چرغہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لاہوری چرغہ بنانے کے لیے اجزاء
نمک۔۔۔۔ حسب ضرورت
دہی۔۔۔۔آدھا کلو
چکن۔۔۔۔1کلو
سرکہ۔۔۔۔آدھا کپ
لہسن،ادرک کا پیسٹ ۔۔۔۔4کھانے کے چمچ
زیرہ۔۔۔۔1چائے کا چمچ
اجوائن۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ۔۔۔۔1کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ۔۔۔۔6کھانے کے چمچ
پیلا رنگ۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
لاہوری چرغہ بنانے کا طریقہ
لاہوری چرغہ بنانے کے لیے 1 کلو چکن کو کٹ لگا کر ایک بڑے برتن میں رکھ کر اس پر سرکہ ،لہسن ادارک کا پیسٹ اور پیلا رنگ ملا کر اچھی طرح لگائیں پھر اس کو 1 گھنٹے کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اب دہی میں تمام دیگر مصالحے ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور یہ چکن پر لگا دیں پھر اس کو آدھے گھنٹہ میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔اب اس چکن کو اسٹیم کریں جب چکن اچھی طرح گل جائے تو اس چکن کو ڈیپ فرائی کر لیں جب اس کی رنگت گولڈن ہو جائے تو اس کو نکلا کر چلاٹ مصالحہ لگا کر پیش کریں آپ اس کی اچھی طرح سلاد کے ساتھ ڈیکوریشن بھی کر سکتے ہیں اس کو چٹنی اور نان کے ساتھ پیش کریں ۔