گرمی کا توڑ املی اور آلو بخارے کا شربت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گرمی کا توڑ املی اور آلو بخارے کا شربت ، صحت بھی دوا بھی ،آلوبخارے غذائی ریشہ، وٹامن اے، وٹامن سی اور کے کا ایک اچھا ذریعہ ہیں،یہ شربت کیلوریز میں کافی کم حبکہ سوڈا ڈرنکس جسم کو صرف کیلویز دیتی ہے،آلو بخارے میں کوئی سیر شدہ چکنائی نہیں ہوتی اوراملی کا رس ملیریا کے ساتھ ساتھ جلد کی سوزش سے بھی نجات دلاتا ہے۔ایک بہترین خون صاف کرنے والا ہونے کے ساتھ ساتھ، کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے، اس طرح دل کی مختلف بیماریوں کو روکتا ہے جبکہ سوڈا ڈرنکس کے استعمال سے ان بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ان دونوں کا امتزاج گرمیوں میں بہت تازگی دیتا ہے اور بہترین ٹھنڈا ہے۔ یہ پاکستان میں گرمیوں کا ایک بہت مشہور مشروب ہے۔
املی اور آلو بخارے کا شربت بنانے کے اجزاء
خشک آلو بخارہ ۔۔۔ایک کپ
خشک املی ۔۔۔ایک کپ
چینی ۔۔۔2آدھا کپ ( حسب ذائقہ)
نمک ۔۔۔ حسب ضرورت (کالانمک ہوتو اچھا ہے
کالی مرچیں۔۔۔ حسب ضرورت
املی اور آلو بخارے کا شربت بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے املی اور آلو بخارے کو رات بھر ایک کپ پانی میں بھگو دیں،اگلے دن بیج نکال کر ہاتھ سے میش کر لیں،ایک برتن میں چینی اور نمک کے ساتھ پکائیں،اسے پکنے دیں جب تک چینی کا پانی خشک نہ ہوجاۓ ۔چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں،چھلنی سے چھان لیں اور اب جوس میں آئس کیوبز اور مطوبہ پانی ڈال کر ٹھنڈا سرو کریں۔