غذائیت سے بھرپور کھجور کا شیک

اسلا آباد (نیوز ڈیسک)رمضان میں کچھور کا استعمال عام ہوتا ہے لیکن اس کی غذائیت سے مزید فائدہ اُٹھانے کے لیے اس کو اگر شیک کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ انسان کو مکمل تروتازہ کردیتا ہے ۔اس لیے ہم آپ کو کھجور شیک بنانے کا طریقہ بتائیں گے
کچھور شیک بنانے کے لیے اجزاء
کھجور کا گھودا آدھا کپ
کریم 1 سے 2 کپ
دودھ دو کپ
شہد 10 کھانے چمچ
ونیلا آئسکریم 1 کپ
چینی حسب ضرورت استعمال کر سکتے ہیں
ترکیب
سب سے پہلے کھجوروں کی دھو کر گٹھلیاں نکال لیں پھر انہیں ٹکڑے کرلیں، پھر ان تمام اجزاء کو بلینڈر ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں ،گلاس میں نکالیں اور برف شامل کرکے سرو کریں، آپ چاہتے ہیں تو اس کو ڈیکوریٹ کر بھی پیش کیا جاسکتا ہے ، شیک میں آپ آئسکریم کا بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔