آلو والا قورمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )چکن قورمہ تو آپ سب نے خوب کھایا ہو گا ، لیکن ایک طرح کا سالن کھا کھا کر آپ تنگ ہو جاتے ہیں،آج ہم االو قورمہ کہ ریسیپی کے حوالے سے بتائیں گے،اس کو آپ کھا کر یاد کریں گے کہ کیا مزے کا قورمہ ہے، اس کے لئے آ پ نےآلو ( گول کٹے ہوئے)،کالی مرچ،اچار گوشت کا مصالحہ،ہرا دھنیا،ہلدی،دھنیا پاؤڈر،لہسن ادرک کا پیسٹ،ہری مرچ،ٹماٹر،لال مرچ،آئل،پیاز،آئل،قورمہ مصالحہ،کیچپ،کلونجی اور زیرہ کے لیں، اب اس کے بعد آپ نے کیا کرنا ہے، سب سے پہلے آلوؤں کو گول گول کاٹ کر ان کو دھو کر خُشک کرلیں۔ایک پتیلی میں آئل ڈال کر پیاز کو بھون لیں۔ اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور زیرہ ڈال کر 5 منٹ چمچ چلائیں۔ اب لال مرچ، کالی مرچ پاؤڈر، قورمہ مصالحہ، دھنیا، ہلدی اور کیچپ ٖڈال کر 7 سے 8 منٹ تک چمچ چلائیں۔ اب ایک پانی ڈالیں اور کٹے ہوئے آلوؤں کو شامل کرلیں۔ پھر اچار گوشت مصالحہ اور دہی ڈال کر 3 سے 5 منٹ کیلئے دم دے دیں۔٭ لیجیے آلو کا قورمہ بن کر تیا رہے اب اس کو ہرے دھنیے کے ساتھ سروو کردیں۔ ساتھ آپ ہری مرچ کی چٹنی بھی تیار کر لیں تو مزہ دوبالا ہو جا ئے گا۔