چاولوں کے کباب تیار کریں اور خوب مزے اُڑائیں

چاول کے کباب
اشیاء
چاول ایک کپ ابال لیں
چنے کی دال دو کب ابال کر رکھ لیں
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
لہسن کے جویے آٹھ سے دس عدد
ہرا دھنیا آدھی گڈی
ہری مرچ چار عدد
پیاز ایک عدد موٹی موٹی کاٹ لیں
نمک حسب ذائقہ
گرم مسالا آدھا چائے کا چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
لال مرچ ثابت 12 عدد
انڈے دو عدد (انڈے کباب پر لگانے کے لئے تاکہ کباب نہ ٹوٹیں)
تیل حسب ضرورت
ثابت مسالے والی دال بعد میں پیس کر شامل کرنے ہوں گے
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی چار عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لونگ چار عدد
تیز پتہ ایک عدد
بڑی الائچی 2 عدد
سب کو پیس لیں
ترکیب
دیگچی میں دال ،ادرک، لہسن، نمک، ثابت مرچ، پیاز اور پانی ڈال کر دال کو گلا لیں پانی خشک ہو جانا چاہیے جب دال گل جائے تو اس میں پسا ہوا مسالا شامل کریں اور چولہا بندرکردیں۔