تندوری ران،تندوری پکوان ۔۔دستر خوان کی شان

جب لذیذ پکوانوں کی بات آتی ہے تو تندوری پکوان کا ذکر لازمی کیا جاتا ہے۔ تندوری پکوان کی تیاری کوئلے سے پیدا ہونے والی براہ راست آنچ پر سیخوں میں پکاکر، توے یا کڑاہی پر کی جاتی ہے۔
گوشت کا رس گرم کوئلوں پر گرنے سے پیدا ہوتا ہے اور اس میں لگی اشیا میں خوشبو اور ذائقہ بڑھاتا ہے۔ ان کا ذائقہ عام چولہے پر پکنے والے کھانوں سے منفرد اور مزید ذائقہ دار ہوتا ہے۔ تندوری کھانوں کی خوشبو سے دستر خوان مہک اٹھتا ہے اور آپ ہاتھ نہیں روک پاتے۔
تندوری ران
درکار اجزاء:
بکرےکی ران۔ایک عدد
نمک/کالی مرچ۔حسبِ ضرورت
باربی کیو سوس۔حسبِ ذائقہ
ترکیب:
بکرےکی ران اچھی طرح صاف کر لیں۔ پھر ایک روسٹنگ پین میں اس ران کو نمک /کالی مرچ لگا کر رکھیں اور اچھی طرح سوس بھی لگادیں۔ ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ کر میرینیٹ کر لیں۔ اب اوون کو 375 ڈگری فارن ہائیٹ (190 ڈگری سینٹی گریڈ) پر گرم کر لیں۔ پھر فریج سے روسٹنگ پین نکال کر اوون میں رکھ دیں اور تیل ڈال کر 45 منٹ کے لیے پکائیں اب باربی کیو گرلز کو درمیانی آ گ پر گرم کریں۔ ہر گرل پر تیل لگاکر ایک ایک ران سیٹ کریں۔پھر بیس منٹ کے لیے پکائیں۔ تقریباً سات سے آٹھ بار تیل لگا کر روسٹ کریں۔ ران کو ہر طرف سے اچھی طرح براؤن کرلیں اور یہ بھی چیک کریں کہ وہ گل گئی ہے۔ پھر تندوری ران کو اپنے ذائقے کے مطابق سیزن کرلیں۔ ٹماٹر ،دھنیے ،پیاز، فرنچ فرائز یا ابلے ہوئے آلوؤں کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں۔لیجیے ذائقے دار تندوری ران تیار ہے۔