طاقت کا خزانہ،اسپیشل پنجیری گری

پنجیری کی تھوڑی الگ اور منفرد ریسپی۔۔ جو طاقت کا خزانہ ہے نظر کے لیے بہترین ہے جوڑوں کے درد میں مفید ہے
دودھ ۔۔۔۔ 2 لیٹر
کھوپرا۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 پاؤ
کھویا ۔۔۔۔۔۔ 1پاو
شکر ۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ سے 2 کپ حسب منشاء
پھول مکھانہ ۔۔۔۔ آدھا پاؤ
بادام ۔۔۔۔۔ 100 گرام
پستہ ۔۔۔۔۔ 50 گرام
کاجو ۔۔۔۔ 50 گرام
اخروٹ ۔۔۔۔ 50 گرام
زرشک شیریں ۔۔۔۔۔ 75 گرام
چار گوند ۔۔۔۔۔۔ 30 گرام
سوجی ( آپشنل) ۔۔۔۔۔۔ 1 پاؤ
ترکیب
ناریل کو کدو کش کر لیں
دودھ ابلنے کے لیے رکھیں۔۔ ساتھ ہی اس میں ناریل شامل کر دیں چمچ چلاتے ہوئے اتنا پکائیں کہ دودھ خشک ہو جائے
پھر اس میں کھویا شامل کر دیں ۔۔ اگر آپ کھویا نہیں ڈالنا چاہتے تو دودھ کی مقدار ڈبل کر دیں۔۔۔
کھویا ڈال کر اچھی طرح بھون لیں گولڈن براؤن ہو جائے تو اس میں حسب منشا شکر یا چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں چولھے سے اتار دیں
ایک پین میں دو چمچ دیسی گھی ڈالیں سب سے پہلے اس میں ڈرائی فروٹس کو باری باری 2,2 منٹ بھون لیں۔ پھر زرشک شیری کو پھر گوند اور مکھانے بھی اسی طرح بھون لیں ۔۔
ٹھنڈا کرکے تمام چیزیں گرائنڈ کر لیں ۔۔ پکے ہوئے ناریل میں شامل کریں اور پانچ منٹ بھون لیں آدھی چمچ الائچی پاؤڈر ڈال ۔۔ مزیدار گری ( پنجیری) تیار ہے
آپ چاہیں تو ایک کپ سوجی دیسی گھی میں اچھی طرح بھون کر بھی شامل۔ کر سکتے ہیں ۔۔۔ ہر دو طرح سے مزیدار اور صحت بخش ہے
دو سے تین کھانے کے چمچ کھا کر ساتھ ایک کپ نیم گرم دودھ پئیں ۔۔ اور درد اور سردی کو بھول جائیں