اہم خبریں

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں منڈی لگانے والی قوتیں لاہور پہنچ چکی،ہماری اراکین کو رقم کی آفر دی جا رہی ہے ،شاہ محمود قریشی

ملتان(نامہ نگار خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور میں ضمیر فروشوں کا بازار سجایاجارہا ہے۔ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں منڈی لگانے والی قوتیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ہمارے اراکین اسمبلی کو دھونس و دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اراکین کو رقم کی آفر دی جا […]

کرپٹو کرنسی سکینڈل، وقار ذکا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (نیوز ڈیسک )سابق ٹی وی میزبان وقار ذکا کے کرپٹو کرنسی سکینڈل میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو وقار ذکا کے خلاف 86 ملین روپے کی کرپٹو کرنسی کے سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی […]

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی لندن میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں برطانیہ کی خصوصی مندوب ایم پی ہیلن گرانٹ سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے لندن میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں برطانیہ کی خصوصی مندوب ایم پی ہیلن گرانٹ سے ملاقات کی۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا تنویر حسین نے کہا […]

دس بڑوں کا حقیقی احتساب ہو جائے تو سب جیل جائیں گے، سراج الحق

لاہور(نیوز ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں جھوٹے گوشوارے داخل کرانے والے، مالی و اخلاقی کرپشن میں ملوث لوگ ملک پر قابض، دس بڑوں کا حقیقی احتساب ہو جائے تو سب جیل جائیں گے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی پاکستان کو سری لنکا بنانا […]

وزیر اعظم نے سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر توقیر شاہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر توقیر شاہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔جمعہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر توقیر شاہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی کی منظوری دیدی ہے […]

راولپنڈی،کرسمس اور نیو ائیر کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس میں سیکورٹی، کرسمس اور نیوائیر کے حوالے ہدایات جاری کی گئیں،حالیہ لاء اینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر کرسمس اور نیو ائیر کے مواقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جانے کی ہدایات دی گئیں۔واقعات کے […]

کراچی والے تیار ہوجائیں، چند روز میں سردی بڑھنے کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنادی۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں اس وقت 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات […]

لاہورہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں باور کرایا ہے کہ گورنر کا اقدام آئینی تھا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بات تو طے ہے وزیراعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں ہے، عدالت نےآج کہیں نہیں کہا گورنرنے غیرآئینی کام کیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں باور کروایا ہے کہ گورنر کا اقدام آئینی تھا، اخلاقی طور پر اسمبلی وہی وزیراعلیٰ تحلیل کرے گا […]

موبائل سِم کی تصدیق کانیا طریقہ کار متعارف کرا دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں ٹیلی کام انڈسٹری نے موبائل فون کی سم کی تصدیق کا مزید مؤثر طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب ایک سے زائد انگلیوں کے نشانات سسٹم میں فیڈ کیے جائیں گے۔پی ٹی اے کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویریفیکیشن سسٹم (ایم بی […]

معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ جنت زبیر نے عمرہ اداکرلیا

مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک) بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر جنت زبیر نے اپنا پہلا عمرہ ادا کرلیا۔عمرے پر جنت کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی ایان زبیر بھی تھے، دونوں نے بیت اللّٰہ شریف سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔جنت زبیر نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ جمعہ مبارک، ہم […]