کراچی (نیوز ڈیسک )سابق ٹی وی میزبان وقار ذکا کے کرپٹو کرنسی سکینڈل میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو وقار ذکا کے خلاف 86 ملین روپے کی کرپٹو کرنسی کے سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکام نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ3 سال کے دوران وقار ذکا کے 2 اکانٹس میں 86.1 اور 87.1 ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ عدالت کی جانب سے وقار ذکا کے ناقابل وارنٹ گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔