اہم خبریں

موبائل سِم کی تصدیق کانیا طریقہ کار متعارف کرا دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں ٹیلی کام انڈسٹری نے موبائل فون کی سم کی تصدیق کا مزید مؤثر طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب ایک سے زائد انگلیوں کے نشانات سسٹم میں فیڈ کیے جائیں گے۔پی ٹی اے کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویریفیکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے آںے کے بعد اب سیلولر موبائل آپریٹرز کسی بھی صارف کو سم بیچتے وقت اس کی تصدیق صرف انگوٹھے سے نہیں کر سکیں گے بلکہ دوسری انگلیوں کے نشانات بھی مشین پر ثبت کرنا پڑیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اب یہ سیلولر موبائل آپریٹر کے نمائندے کی مرضی نہیں ہوگی کہ وہ صارف سے انگوٹھے یا انگلی کے نشان کا تقاضا کرے بلکہ سسٹم بتائے گا کہ کون سی انگلیوں کے نشانات ثبت کیے جائیں۔قبل ازیں موبائل فون کی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے پاس بی وی ایس ڈیوائسز تھیں جن کا رابطہ نادرا کے ریکارڈ کے ساتھ تھا اور صرف انگوٹھے کا نشان لگا کر سم خریدی جاتی تھی۔نئے نظام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پی ٹی اے کے چیئرمین ریٹائرڈ میجر جنرل عامر عظیم باجوہ، نادرا کے چیئرمین محمد طارق ملک اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور سیلولر موبائل آپریٹرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں