اہم خبریں

سائبر خطرات کے خلاف بڑا اقدام، کیسپرسکی نیکسٹ میں جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کا اضافہ

سائبر خطرات کے خلاف بڑا اقدام، کیسپرسکی نیکسٹ میں جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کا اضافہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز)‌تازہ ترین کیسپرسکی تحقیق کے مطابق، ہر تین میں سے ایک کمپنی اپنے سیکیورٹی آپریشنز سینٹرز میں اینڈ پوائنٹ ڈی ٹیکشن اینڈ ریسپانس کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ جدید اور قابلِ اعتماد سائبر سیکیورٹی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر کیسپرسکی نے کیسپرسکی نیکسٹ پراڈکٹ لائن کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس کے ذریعے کاروباری اداروں کو مؤثر اور جامع سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجیز اور ٹولز فراہم کیے جا سکیں گے۔

کیسپرسکی ایس او سی مینجمنٹ کنسول میں ہونے والی تازہ پیش رفت سیکیورٹی سے متعلق کاموں کی مینجمنٹاور دیکھ بھال کو ایک ہی پلیٹ فارم پر آسان بناتی ہے، جبکہ جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کے ذریعے ڈیٹا کی تیز تر تلاش اور سائبر خطرات کی بہتر نشاندہی سمیت مختلف سیکیورٹی عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ سے کمپنیوں کی ہارڈویئر ضروریات میں بھی نمایاں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں اخراجات کم اور آپریشنل کارکردگی بہتر ہونے کی توقع ہے۔

کیسپرسکی نیکسٹ کمپنی کی نمایاں بی ٹو بی پروڈکٹ لائن ہے، جو بنیادی سلوشنز کے طور پر کیسپرسکی نیکسٹ آپٹیمم جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے ہے، اور کیسپرسکی نیکسٹ ایکسپرٹ جو ہر حجم کے کاروباری اداروں کے لیے تیار کیا گیا ہے، کے ذریعے ریئل ٹائم تحفظ، خطرات کی نگرانی، تحقیقات اور رسپانس صلاحیتیں فراہم کرتی ہے۔۔ اس منتقلی سے مختلف سیکیورٹی اجزا کے درمیان باہمی رابطہ مزید آسان ہو گیا ہے، جبکہ کیسپرسکی اور تھرڈ پارٹی سلوشنز کو بھی کنسول کے ساتھ مربوط کیا جا سکتا ہے۔

بڑے پیمانے پر تعیناتی کے لیے نئی اپ ڈیٹ میں سسٹم کی ضروریات کو بہتر بنایا گیا ہے۔ نئی ریلیز کے ساتھ کمپنیوں کو جدید اے آئی خصوصیات تک بھی رسائی حاصل ہو گی۔ جس سے کسی خطرے کی شناخت ہوتے ہی خودکار طور پر الرٹ جاری کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں حالیہ انفو سیک 2026 کانفرنس کے دوران ای ڈی آر اور ایکس ڈی آر صلاحیتوں پر گفتگو کرتے ہوئے کیسپرسکی کے پاکستان اور افغانستان کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ انس نسیم نے کہا کہ ایس او سی ٹولز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرکے اور ای ڈی آر و اے آئی صلاحیتوں کو بہتر بنا کر ہم زیادہ تیز اور درست خطرات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ آپریشنز کو زیادہ مؤثر بنانے کے قابل ہو رہے ہیں۔ اس طرح فعال سائبر سیکیورٹی تحفظ کے معیار کو مزید بلند کیا جا رہا ہے۔ اے آئی سائبر سیکیورٹی تجزیہ کاروں کو تیز رفتار اور باخبر محافظوں میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے،وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

متعلقہ خبریں