اہم خبریں

سینئر اداکارہ حمیرا بانو کی شادی، تصاویر سامنے آگئیں

سینئر اداکارہ حمیرا بانو کی شادی، تصاویر سامنے آگئیں

اسلام آباد( اے بی این نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف سینئر اداکارہ حمیرا بانو کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبریں گردش میں ہیں، تاہم اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے واضح الفاظ میں باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیرا بانو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں، تاہم تصاویر میں انہوں نے شوہر کا چہرہ نمایاں نہیں کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humaira Bano (@humairabano_official)


اداکارہ نے نئی زندگی کے آغاز کے حوالے سے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسان اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کی منصوبہ بندی مختلف ہوتی ہے اور جب رب ’’کُن‘‘ فرما دے تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔

حمیرا بانو کی جانب سے تصاویر اور پیغام شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اداکارہ مایا خان، سباحت بخاری، منسا ملک اور عرفان موری والا سمیت متعدد شخصیات نے سوشل میڈیا پر حمیرا بانو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کے لیے نئی زندگی میں خوشیوں، محبت اور کامیابی کی دعائیں کیں۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں