اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر توقیر شاہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔جمعہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر توقیر شاہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ۔ وزیر اعظم نے توقیر شاہ کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا ہے اور ان کی بطور پرنسپل سیکرٹری کا اطلاق 25 دسمبر 2022 سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق توقیر شاہ کی بطور پرنسپل سیکرٹری تعینات ایک سال کے کنٹریکٹ پر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے توقیر شاہ کے لئے نئی آسامی تخلیق کی ہے جب کہ توقیر شاہ آج ساٹھ سال کو پہنچ کر ریٹائرڈ ہونے والے ہیں ۔